پنج شنبه 01/می/2025

مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کے ساتھ جھڑپوں میں متعدد شہری زخمی

اتوار 5-مارچ-2023

فلسطین کے مقبوضہمغربی کنارے کے مختلف علاقوں میں اسرائیلی فوج کی دراندازی کے دوران جھڑپوں میںمتعدد فلسطینی شہری زخمی ہوگئے۔

غرب اردن کےجنوبی شہر الخلیل کے شمال میں بیت امر قصبے اور قلقیلیہ کے مشرق میں واقع کفر قدوماور نابلس کے مغرب میں واقع سبسطیا قصبے میں قابض فوج اور شہریوں کے درمیان ہفتےکی شام جھڑپیں ہوئیں۔

الخلیل میں اسوقت جھڑپیں شروع ہوئیں جب قابض فوجیوں نے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوب میں شہر کےشمال میں بیت امر کے داخلی دروازے پر ایک خاتون کے جنازے کو روکا۔

مقامی ذرائع نےبتایا کہ نوجوانوں اور قابض فورسز کے درمیان تصادم اس وقت ہوا جب انہوں نےسوگواروں کو قصبے کے داخلی راستے پر جنازے کو قبرستان تک پہنچانے سے روک دیا۔

ذرائع نے مزیدبتایا کہ قابض فوجیوں نے شہریوں پر براہ راست گولیاں، سٹن گرنیڈ اور گیس بموں سےفائرنگ کی جس سے ایک نوجوان پاؤں میں چھرے لگنے سے زخمی ہونے کے علاوہ دم گھٹنے کےدرجنوں واقعات پیش آئے۔ اس دوران قابض فوجی متعدد گھروں کی چھتوں پر چڑھ گئے۔ قصبےکے داخلی دروازے پر آہنی گیٹ بند کر دیا۔

ایک متعلقہ تناظرمیں اسرائیلی قابض فوج نے چرواہوں کا پیچھا کیا اور الخلیل کے جنوب میں الظاہریہقصبے کے مشرق میں واقع گاؤں زنوتہ میں مویشیوں پر حملہ کیا، جس سے صالح محمود ابوعواد کی ملکیت میں موجود بھیڑوں کے ریوڑ کو نقصان پہنچا۔

قابض فوج نےالعروب کیمپ کے مرکزی شمالی علاقے میں داخلی دروازے پر آہنی گیٹ بند کر دیا، شہریوںکو نقل و حرکت سے روکا، متعدد گاڑیوں کو ضبط اور تلاشی لی اور شہریوں کی شناخت پریڈکی۔

مختصر لنک:

کاپی