جمعه 15/نوامبر/2024

غزہ میں فلسطینی محکمہ اوقاف کی سال 2023 اور 2024 کی حج قرعہ اندازی

اتوار 12-مارچ-2023

کل ہفتے کے روزفلسطینی وزارت اوقاف اور مذہبی امور نے غزہ کی پٹی میں سال 2023 اور 2024ء کے لیےحج قرعہ اندازی کا انعقاد کیا۔

قرعہ اندازی کاانعقاد مغربی غزہ کے رشاد الشوا کلچرل سینٹر کے ہال میں تمام جنوبی گورنریوں کی محکمہاوقاف کے عہدیداروں ، وزیر اوقاف و مذہبی امور الشیخ حاتم البکری، غزہ کی پٹی کےگورنروں، وزراء اور دیگرعہدیداروں کی موجودگی میں کیا گیا۔

البکری نےاس موقعےپر گفتگو کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ”فلسطینی عوام متحد ہیں اور یہی وہ پیغام ہے جو ہم غزہ میں ہونے والی اس قرعہاندازی میں شرکت سے چاہتے تھے۔”

انہوں نے بتایاکہ سعودیفرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے فلسطینی شہدا کے اہل خانہ کے 1000 افراد کو سرکاریطور پر حج کرانے کی پیش کش کی ہے۔

مختصر لنک:

کاپی