جمعرات کو اسلامیتحریک مزاحمت [حماس] کی قیادت کے ایک وفد نے مشرق وسطیٰ اور افریقہ کے لیے روسیصدر کے خصوصی ایلچی نائب وزیر خارجہ میخائل بوگدانوف سے فلسطینی کاز میں ہونے والیپیش رفت پر تبادلہ خیال کیا۔
حماس نے ایک بیانمیں کہا ہے کہ اس کے بین الاقوامی تعلقات کے دفتر کے سربراہ موسیٰ ابو مرزوق، تحریککے سیاسی بیورو کے رکن عزت الرشق اور ماسکو میں حماس کے مندوب نے روسی عہدیدار میخائلبوگدانوف سے روسی خارجہ کے ہیڈ کوارٹر میں ملاقات کی۔
دونوں فریقوں نے فلسطینی کاز میں پیشرفت، خاص طور پر صیہونیانتہا پسند دائیں بازو کی حکومت کے جرائم میں اضافے اور مقبوضہ مغربی کنارے میںآباد کاروں کے بڑھتے جرائم، فلسطینیوں کیسلامتی کو لاحق خطرات پر تبادلہ خیال کیا۔