یکشنبه 04/می/2025

گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 15 مزاحمتی کارروائیاں

بدھ 22-مارچ-2023

فلسطین کے مقبوضہمغربی کنارے میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزاحمتی کارروائیوں میں اضافہ ہوا اورمزاحمت کی 15 کارروائیاں ریکارڈ کی گئیں۔ ان میں فائرنگ کا حملہ، دو دھماکہ خیزآلات کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا دینا اور دو مولوٹوف کاک ٹیل پھینکنا شامل ہیں، اسکے علاوہ آباد کاروں کے خلاف دو کارروائیوں اور دو گاڑیوں کو تباہ کرنا شامل ہے۔

فلسطینی انفارمیشنسینٹر "معطی” نے القدس، رام اللہ، جنین، قلقیلیہ اور بیت لحم میں تصادمکے 6 مقامات کی نشاندہی کی۔

مزاحمتی کارکنوں نےنابلس شہر پر دھاوا بولتے ہوئے قابض فوج پر فائرنگ کی اور سلواد اور سنجل میں شہریوںنے آباد کاروں کا مقابلہ کیا اور ان کی گاڑیوں کو تباہ کردیا۔

مخصوص کارروائیوںکے حوالے سے مغربی کنارے نے نابلس شہر پر دھاوا بولنے کے دوران قابض افواج پرفائرنگ کا مشاہدہ کیا اور جنین کے قصبے یامون میں جھڑپوں کے دوران قابض فورسز پردھماکہ خیز مواد پھینکا گیا۔

سنجل اور سلواد،رام اللہ میں مولوٹوف کاک ٹیلوں اور پتھروں سے نشانہ بنانے کے بعد آباد کاروں کیگاڑیوں کو تباہ کیا گیا۔

مختصر لنک:

کاپی