جمعه 15/نوامبر/2024

آذربائیجان سے اسرائیل میں اپنا سفارت خانہ بند کرنے کا مطالبہ

جمعہ 31-مارچ-2023

جمہوری محاذ برائے آزادی فلسطین نے آذربائیجانکی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ مقبوضہ بیت المقدس میں اپنا سفارت خانہ کھولنے کا فیصلہواپس لے۔

  ڈیموکریٹک فرنٹ نے ایک پریسبیان میں کہا کہ یہ قدم اسرائیلی قابض ریاست کو ہمارےعوام کے خلاف اپنے جرائم اوربین الاقوامی قراردادوں کی خلاف ورزی کرنے میں آگے بڑھنے کی ترغیب دے گا۔ بیان میںکہا گیا ہے کہ آذربائیجان کی حکومت جیسے ممالک کو اپنا سفارت خانہ مقبوضہ بیتالمقدس میں منتقل نہیں کرنا چاہیے۔ یہ اقدام اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کیقرارداد 2334 کی خلاف ورزی ہے۔

خیال رے کہ چندروز قبل وسطی ایشیائی ریاست آذربائیجان نے اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات کو آگےبڑھاتے ہوئے صہیونی ریاست میں اپنا سفارت خانہ کھولا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی