یورپی فاؤنڈیشنبرائے القدس کی طرف سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مارچ 2023ء اسرائیلی فوج اور دیگراسرائیلی سکیورٹی اداروں کے ہاتھوں انسانی حقوق کی پامالیاں جاری رہیں۔
رپورٹ میں بتایاگیا ہے کہ مارچ کے دوران اسرائیلی قابض حکام کی طرف سے فلسطین میں 1163انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کیں۔ جب کہ القدس میں انسانی حقوق کی پامالیوں کیتعداد سترہ تک پہنچ گئی۔
رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ فلسطینی علاقوں میں پچھلے ماہ مارے جانےوالے کل چھاپوں 42.1 فی صد القدس میں مارے گئے 17.6 فی صد فلسطینیوں کو القدس سے گرفتار کیا گیا جنکی تعداد 205بنتی ہے۔
رپورٹ میں بتایاگیا ہے کہ پچھلے ماہ اسرائیلی قابض فوج اور پولیس کی طرف سے نہتے شہریوں پر القدسمیں 74بار فائرنگ کی گئی۔
اسرائیلی فوج کیفائرنگ کے نتیجے میں 26 سالہ محمد خالد العصیبی شہید اور نو فلسطینی زخمی ہوئے۔ اس کے علاوہاسرائیلی فوج کی طرف سے آنسوگیس کی شیلنگ سے درجنوں فلسطینی بے ہوش ہوگئے۔ اس موقعےپر اسرائیلی فوج نے 67 فلسطینیوں کو حراست میں لیا اور انہیں تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔
یورو فاؤنڈیشنبرائے القدس کی طرف سے جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مارچ میں قابض اسرائیلی فوج نے القدس شہر اور اسکے اطراف میں مجموعی طور پر 490 چھاپے مارے،205 شہریوں کو گرفتار کیا گیا۔ان میں 32 بچے اور 11 خواتین بھی شامل ہیں۔ اس دوران قابض فوج نے 21 فلسطینیوں کوحراستی مراکز میں طلب کیا اور ان کے سمن جاری کیے گئے۔