اسلامی تحریکمزاحمت [حماس] کے بین الاقوامی تعلقات کے دفتر کے سربراہ موسیٰ ابو مرزوق نے کل جمعہکی سہ پہر مشرق وسطیٰ اور افریقہ میں روسی صدر کے خصوصی ایلچی اور روسی نائب وزیرخارجہ میخائل بوگدانوف سے فون پر بات کی۔
انہوں نے روسیاہلکار سے مسجد اقصیٰ کے خلاف جاری اسرائیلی حملوں اور غزہ کی پٹی اور لبنان کےخلاف اسرائیلی جارحیت اور اسے فوری طور پر روکنے کی ضرورت پر بات چیت کی۔
ابو مرزوق نےفلسطینیوں کے خلاف قابض ریاست کے جرائم کےبارے میں بات کرتے ہوئے زور دیا کہ فلسطینی عوام اپنے حقوق کی پاسداری کرتے ہیںاور حماس تمام دستیاب ذرائع سے اپنے عوام کا دفاع کرے گی۔
دوسری طرف بوگدانوفنے فلسطینی عوام کے حقوق کی حمایت میں اپنے ملک کے دیرینہ موقف کا اعادہ کیا۔ انہوںنے کہا کہ روس خطے میں کشیدگی نہیں چاہتا۔ فریقین کوصبرو تحمل کا مظاہرہ کرناچاہیے۔