مسجد نبوی ﷺ کے مبلغ الشیخ عبدالباری الثبیتی نے مسجد الاقصیٰ کے آنگن میں نماز ادا کرنے والوں کے خلاف ڈھائے جانے والے مظالم کی شدید مذمت کی ہے۔
مملکت کے سرکاری نیوز چینل کے مطابق مسجد نبویﷺ میں جمعہ کےاجتماع سے خطاب کرتے ہوئے الشیخ الثبیتی نے اسرائیلی فوج اور پولیس کے نہتے نمازیوں پر تشدد کو باعث شرم قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی پرتشدد کارروائیوں کے نتائج تباہ کن ثابت ہوتے ہیں۔
الشیخ الثبیتی نے مقدس مقامات کے تقدس کو یقینی بنانے اور مسجد اقصیٰ پر صہیونی یلغار روکنے کا مطالبہ کیا۔