جمعه 15/نوامبر/2024

کویتی پارلیمنٹ کے باہرمسجد اقصیٰ کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے مظاہرہ

اتوار 9-اپریل-2023

کل ہفتے کو درجنوںکویتی باشندوں نے کویتی پارلیمنٹ کے باہر مسجد اقصیٰ کے نمازیوں سے یکجہتی مظاہرےمیں شرکت کی۔ یہ مظاہرہ کویتی قومی اسمبلی کی عمارت کے سامنے "الارادہاسکوائر” میں مسجد اقصیٰ کے مرابطین اور نمازیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی اوراسرائیلی حملوں کی مذمت کے لیے منعقد ہوا۔.

احتجاجی مظاہرےکے شرکاء نے بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر فلسطینی مزاحمت کی حمایت میں نعرے درج تھے۔شرکاء نے ’’مزاحمت کی حمایت ، سودے بازیقبول نہیں، دشمن کے خلاف مزاحمت کے سوا کوئی چارہ نہیں‘‘ اور ’’عرب صہیونیوں کےلیے باعث شرم جیسے نعرے لگائے۔

انہوں نے کویتیسول سوسائٹی کے اداروں اور سیاسی گروپوں سے چوکس رہنے کی اپیل کی اور ان کےنمائندوں نے متعدد تقاریر کیں جن میں کویتی عوام کی حمایت اور مسجد اقصیٰ میں آنےوالے نمازیوں کے ساتھ کھڑے ہونے اور مغربی کنارے اور غزہ میں مزاحمت کی حمایت پر زور دیا گیا۔

مختصر لنک:

کاپی