گذشتہ ہفتے کےدوران مغربی کنارے اور مقبوضہ بیت المقدس میں فلسطینیوں کی مزاحمتی کارروائیاں جاریرہیں، جن میں 3 آباد کار ہلاک اور 14 زخمی ہوئے۔
6 سے 13 اپریل کے درمیانی عرصے کے دوران فلسطینی انفارمیشن سینٹر”معطی” نے مزاحمت کی 258 کارروائیوں کا اندراج کیا۔ ان میں فائرنگ کے 35 واقعات بھی شامل ہیں۔
ہفتے کے دورانچار فلسطینی شہید کیے گئے اور مغربی کنارےکے الگ الگ حصوں میں قابض فوج کی ایک گاڑی اور ایک فوجی تنصیب کو جلانے کے علاوہاور ایک نے چھرا گھونپنے کی کوشش کی۔
شہید ہونے والوںمیں الاقصیٰ شہداء بریگیڈ کے کمانڈر سعود الطیطی اور محمد ابو ذراع شامل ہیں، جونابلس کے مشرق میں واقع قصبے دیر الحطب میں قابض فوج کے ساتھ مسلح تصادم میں مارےگئے۔
اریحا کے عقبہجبر کیمپ میں اسرائیلی ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں ایک پندرہ سالہ بچہ محمد فیاضبلحان س، سینے اور پیٹ میں گولیاں لگنے سے شہید ہوا۔
قلقیلیہ میں عزونقصبے میں نوجوان عید عزام سلیم جس کی عمر 20سال تھی کو گولیاں مار کر شہید کیا گیا۔