اتوار کی شام ہزاروںفلسطینیوں نے رمضان المبارک کے بابرکت مہینے کی 26ویں شب مسجد اقصیٰ کے صحنوں میں عشاء اور تراویح کی نماز روحانی اور ایمانی ماحولمیں ادا کی۔
اسرائیلی قابضحکام کی طرف سے مسجد کے اطراف میں لگائی گئی پابندیوں کے باوجود نمازیوں نے نمازتراویح ادا کی۔ اس موقعے پر تقریبا 70ہزار فلسطینی نمازی مسجد اقصیٰ میں جمع ہوئے۔
اسرائیلی فوج کیطرف سے مسجد اقصیٰ کے اطراف میں جگہ جگہ نفری تعینات کرکے نمازیوں کوروکنے کی کوششکی گئی تھی، تاہم فلسطینی نمازیوں تمام رکاوٹیں توڑکر قبلہ اول میں اپنی رسائییقینی بنائی۔ بیت المقدس کے علاوہ سنہ 1948ء کے مقبوضہ فلسطینیعلاقوں سے بھی بڑی تعداد میں فلسطینی نماز عشا اور تراویح کے لیے مسجد اقصیٰپہنچے۔