مقبوضہ بیتالمقدس کے علاقے نبی یعقوب میں صیہونی قابض فوج کی فائرنگ سے پیر کی صبح ایکنوجوان شدید زخمی ہوگیا۔
عبرانی میڈیا نےدعویٰ کیا ہے کہ قابض فوج نے نوجوان پر فائرنگ کی اور دعویٰ کیا کہ وہ بیت حنیناکے قرب و جوار میں ایک آباد کار گاڑی کو آگ لگانے کی کوشش کر رہا تھا۔
میڈیا رپورٹس میںکہا گیا ہے کہ نوجوان کو قابض فورسز نے گرفتار کرنے سے قبل شدید زخمی کردیا تھا۔بعد ازاں اسے زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا۔
فلسطینی اور بینالاقوامی انسانی حقوق کی تنظیموں کے مطابق قابض فوج بغیر کسی جواز کے اندھا دھند فائرنگکے بین الاقوامی معیارات کی خلاف ورزی کرتے ہوئے فلسطینیوں کے خلاف حد سے زیادہمہلک طاقت کا استعمال کرتی ہے۔
سال کے آغاز سےاب تک مقبوضہ مغربی کنارے اور بیت المقدس میں قابض فوج کے ہاتھوں 17 بچوں اور خواتینسمیت 98 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں، اس کے علاوہ سینکڑوں مختلف زخمی بھی ہوئے ہیں۔