کل سوموارکو فلسطینی اتھارٹی کی وفادار سکیورٹی فورسز نے مغربیکنارے کے الگ الگ علاقوں میں سیاسی نظر بندی کی پالیسی کے تسلسل کے حصے کے طور پررکنپارلیمنٹ فتحی القرعاوی کے بیٹے کو طولکرم گورنری سے گرفتار کرلیا۔
رکن پارلیمنٹ فتحیقرعاوی نے بتایا کہ اتھارٹی کی انٹیلی جنس نے ان کے بیٹے مومن کو اس وقت گرفتار کرلیا جب وہ اس سکول سےواپس آ رہا تھا۔ خیال رہے کہ مومن قرعاوی نے قابض ریاست کیجیلوں میں حال ہی میں بیس دن قید کاٹی تھی۔
رکن پارلیمنٹالرعاوی نے نشاندہی کی کہ اتھارٹی کی جانب سے ان کے بیٹے مومن کی گرفتاری ان کے دوسرےبیٹے عبدالرحمن کی قابض اسرائیل کی جیلوں سے رہائی کے دن عمل میں لائی گئی۔
تقریباً تین ہفتےقبل قابض فوج نے رکن پارلیمان فتحی قرعاوی کے بیٹے حازم کو طولکرم کے مشرق میں نورشمس کیمپ سے ان کے گھر پر چھاپہ مار کر گرفتار کیا تھا۔ وہ قابض جیلوں میں قید انکا پانچواں بیٹا ہے۔
القرعاوی کو ایک سےزیادہ مرتبہ قابض اسرائیل کی جیلوں سے گرفتار کیا گیا۔ وہ لبنان کے مرج الظہور میںجلاوطن کیے جانے والوں میں شامل ہیں اور ان کا تعلق اسلامی جہاد کے ساتھ ہے۔