اسلامی جہاد کے عسکریونگ القدس بریگیڈز کے میڈیا ترجمان نے غزہ کی پٹی کے خلاف جارحیت کو جاری رکھنے کےخلاف قابض فوج کو خبردار کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ مزاحمتی قوت جنگ کا دائرہوسیع کرنے کے لیے تیار ہے چاہے وہ کتنی ہی دیر تک جاری رہے۔ جنگ دشمن نے شروع کیہےاور اسے ختم ہم کریں گے۔
ابو حمزہ نے جمعراتکی شام ایک ریکارڈ شدہ تقریر میں کہا کہ قابض فوج نے کمانڈر علی غالی اور ان کے نائباحمد ابو دقہ کو شہید کر کے حماقتوں کا ارتکاب کیا ہے۔ دشمن اس غلط فہمی میں ہے کہوہ طاقت کے استعمال سے خود کو محفوظ اور فلسطینی مزاحمتی طاقت کو کچل دے گا۔
ابو حمزہ نے زور دےکر کہا کہ مزاحمت کا مارچ کسی قتل و غارت سے نہیں رکے گا اور مزاحمت جارحیت کو پسپاکرنے کے لیے پرعزم ہے۔
ابو حمزہ نے مزیدکہا کہ ہمارے قائدین اور مجاہدین کو قتل کرنے سے دشمن سے لڑنے کا ہمارا عزم بڑھ جاتاہے۔
بریگیڈز کے ترجماننے تصدیق کی کہ القدس بریگیڈ ایک مربوط اور مکمل نظام ہے۔ ہمارے قائدین اور مجاہدینکو قتل کرنے سے، دشمن سے لڑنے کا ہمارا عزم بڑھ جاتا ہے۔
ابو حمزہ نے زور دےکر کہا کہ قابض فوج کمانڈر علی غالی اور ان کے نائب احمد ابو دقہ کو اس یقین کے ساتھقتل کر کے حماقت اور حماقتوں کا ارتکاب کر رہا ہے کہ وہ ہمیں مزاحمتی کارروائی سےباز رکھے گا۔
قابض فوج نے القدسبریگیڈز کے میزائل یونٹ کے کمانڈر علی غالی کو جمعرات کی علی الصبح ان کے بھائی اوربھتیجے کے ہمراہ شمالی غزہ میں حمد ٹاؤن میں ایک رہائشی اپارٹمنٹ پر بمباری کر کے شہیدکر دیا تھا جب کہ ان کے نائب ابو دقہ کو مشرقی غزہ میں بنی سہیلہ کے مقام پربمباری میں شہید کیا گیا۔