جمعه 15/نوامبر/2024

مصری ثالثی میں غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے کا نفاذ

اتوار 14-مئی-2023

مصر کی ثالثی میںاسرائیل اور فلسطینی دھڑوں کے درمیان طے پانے والا جنگ بندی کا معاہدہ ہفتہ کی راتنافذ العمل ہو گیا۔ فلسطینی اور مصری ذرائع نے قاہرہ کی سرپرستی میں جنگ بندی کے معاہدےکا اعلان کیا تھا۔

قاہرہ میں ہونے والےمذاکرات کے قریبی ایک فلسطینی ذریعہ نے کو تصدیق کی ہے کہ مصر کو فلسطینی اور اسرائیلیفریقوں سے جنگ بندی کی منظوری مل گئی ہے۔ یہ شام دس بجے سے نافذ العمل ہو جائے۔ تحریکاسلامی جہاد کے ایک ذریعہ نے شناخت ظاہر نہ کرنے کو ترجیح دیتے ہوئے کہا ہے کہ پیشکردہ فارمولہ معاہدے میں ترامیم مثبت ہیں اور مزاحمت کی شرائط کو پورا کرتی ہیں۔

ذریعہ نے مزید بتایاکہ ہم مصر کے نئے پیپر کو مثبت سمجھتے ہیں ۔ مصری پیپر میں اسرائیل کو گھروں پر بمباریاور شہریوں کو نشانہ بنانے سے رکنے کا پابند کیا گیا ہے۔ اسرائیل نے تحریک اسلامی جہادکے رہنماؤں کے قتل کو روکنے کا عہد نہیں کیا ہے۔ تاہم انہوں نے کہا کہ مصر نے کہا ہےکہ وہ قتل کی پالیسی کو طویل عرصے تک منجمد کر دے گا۔

منگل 9 مئی کو کوتحریک اسلامی جہاد کے خلاف اسرائیلی آپریشن کے آغاز کے بعد سے اب تک غزہ میں اسرائیلیفوج اور فلسطینی دھڑوں کے درمیان گولہ باری کے تبادلے میں 33 فلسطینی شہید اور 150کے قریب فلسطینی زخمی ہو چکے ہیں۔ اسرائیلی بمباری میں ’’ اسلامی جہاد‘‘ کے چھ رہنمابھی شہید ہوگئے ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی