جمعه 15/نوامبر/2024

اسرائیلی فوج کا جنین کیمپ پر دھاوا بول دیا، 4 فلسطینی زخمی

منگل 16-مئی-2023

اسرائیلی فورسز نے منگل کے روز مغربی کنارےمیں جنین پناہ گزین کیمپ پر دھاوا بول دیا اور فائرنگ کر کے چار فلسطینیوں کو زخمیاور چار کو گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق اسرائیلی اسپیشل فورس نےجنین کیمپ میں الھدف محلے میں ان کے گھر پر دھاوا بولا اور ان کے چار بیٹوں کوفیلڈ تفتیش کے بعد گرفتار کر لیا۔ گرفتاری کے بعد ان نوجوانوں کی فیلڈ شناخت پریڈکی گئی۔

دوسری طرف اسرائیلی براڈکاسٹنگ کارپوریشن نےکہا ہے کہ ایک خصوصی فورس نے جنین میں ایک فلسطینی کو اسرائیلی اہداف پر گولیچلانے کے الزام میں گرفتار کیا ہے، لیکن الاسمر نے اس بات کی تردید کی کہ اس کاایک بیٹا اسرائیلی فوج کو کسی سکیورٹی مطلوب تھا۔ انہوں نے اس بات کی تصدیق کی کہاس کا بیٹا فلسطینی پولیس میں کام کرتا ہے۔

اس سے قبل ملنے والی اطلاعات کے مطابقاسرائیلی فورسز نے جنین شہر اور اس کے کیمپ پر دھاوا بول دیا۔ چھاپہ ایک خصوصیفورس کے داخلے کے ساتھ شروع ہوا، جس کے بعد فوج کی بڑی تعداد اندر داخل ہوئی۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ اسپیشل فورس ایک گھرمیں داخل ہوئی، جب کہ اسپیشل فورس کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے بڑی فورس شہر میںپہنچی جو "بھیس بدل کر” داخل ہوئی۔

مقامی ذرائع نے عرب ورلڈ نیوز ایجنسی کوبتایا کہ اسرائیلی فورسز نے الخلیل میں عروب پناہ گزین کیمپ پر بھی دھاوا بول دیااور ایک فلسطینیوں پر براہ راست گولیاں برسائیں۔

قبل ازیں فلسطینی نیوز اینڈ انفارمیشن ایجنسینے اطلاع دی تھی کہ اریحا میں عقبہ جبر کیمپ پر فورسز کے چھاپے کے دوران ایکنوجوان اسرائیلی فورسز کی گولی لگنے سے جاں بحق ور درجنوں دیگر افراد آنسو گیس کیشیلنگ سے زخمی ہو گئے تھے۔

مختصر لنک:

کاپی