مغربی کنارے اور مقبوضہبیت المقدس میں قابض فوج اور آباد کاروں کے خلاف گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزاحمتیکارروائیاں جاری رہیں۔
فلسطینی انفارمیشنسینٹر "معطی” نے مغربی کنارے اور یروشلم میں مزاحمت کی 25 کارروائیوں کینگرانی کی نشاندہی کی، جن میں خاص طور پر 3 شوٹنگ کی کارروائیاں، دھماکہ خیز مواد پھینکنا،ایک فوجی گاڑی کونذرآتش کرنا، آباد کاروں کے حملوں کا سامنا کرنا اور ان کی گاڑیوںکو تباہ کرنا جیسے واقعات شامل ہیں۔
مزاحمتی کارکنوں نےنابلس میں "یوسف مزار” کے علاقے میں آباد کاروں کے دھاوا بولتے ہوئے قابضفورسز کے ساتھ مسلح جھڑپوں کے دوران اسے مقامی دھماکا خیز مواد سے نشانہ بنانے کے بعداسے آگ لگا دی۔
مزاحمت کاروں نے”مزار یوسف ” کے علاقے پر حملے کے ردعمل کے دوران دھماکہ خیز آلات اور مولوٹوفکاک ٹیلوں سے قابض افواج کو نشانہ بنایا۔
طوباس شہر پر دھاوابولنے کے دوران قابض فوج پر فائرنگ کی گئی، جب کہ مزاحمت کاروں نوجوانوں نے الخلیلشہر کے بیت امر میں آباد کاروں کی گاڑیوں پر پتھراؤ اور مولوتوف کاک ٹیل پھینکے۔
رام اللہ کے علاقےعین بوبین میں آباد کاروں سے تصادم کے دوران پتھراؤ سے ایک آباد کار زخمی ہوگیا۔
بیت المقدس رام اللہ،طوباس، نابلس، بیت لحم اور الخلیل کے علاقوں میں 11 مختلف مقامات پر جھڑپیں ہوئیں،اس دوران نوجوانوں نے قابض فوج پر پتھراؤ کیا۔