اسرائیلی میڈیا نےجمعرات کی شام کو انکشاف کیا ہے کہ اسرائیلی سکیورٹی فورسز نے مقبوضہ بیت المقدس میںاسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے ایک کارکن کی طرف سے فائرنگ کے حملے کو ناکام بنا دیا۔
عبرانی چینل 12 نےاطلاع دی ہے کہ وسطی مغربی کنارے میں رام اللہ سے تعلق رکھنے والے ایک 29 سالہ فلسطینیشخص کو القدس میں ایم 16 ہتھیار کے ساتھ فائرنگ کے حملے کی کوشش کے بہانے گرفتار کیاگیا۔
عبرانی اخبار”معاریو” کی ویب سائٹ نے تصدیق کی ہے کہ حماس کے کارکن نے یروشلم میں حملہکرنے کا ارادہ کیا تھا وہ فلیگ مارچ پرحملے کا منصوبہ بنا رہا تھا۔
تاہم اسرائیلی میڈیانے ابتدائی خبروں میں اس بات کی نشاندہی نہیں کی کہ آیا حماس کے کارکن فلیگ مارچ میںشریک افراد پر حملہ کرنا چاہتے تھے یا مقبوضہ شہر یروشلم میں آباد دیگر آباد کاروںپر۔
اسرائیلی سکیورٹیفورسز نے مقبوضہ شہر بیت المقدس میں ہائی الرٹ رہنے اور اشتعال انگیز فلیگ مارچ کومحفوظ بنانے کے لیے تقریباً 3000 اضافی فوجیوں کو تعینات کرنے کا اعلان کیا۔