چهارشنبه 30/آوریل/2025

نابلس میں جھڑپ کےدوران اسرائیلی فوجی افسر شدید زخمی

پیر 22-مئی-2023

مقبوضہ مغربی کنارےکے شمالی علاقے نابلس میں بلاطہ پناہ گزین کیمپ میں مزاحمت کاروں کےساتھ جھڑپمیں  سوموار کی  صبح ایک اسرائیلی آپریشن افسر زخمی ہوگیا۔

صفا ایجنسی کے مطابققابض فوج کے ریڈیو نے اطلاع دی ہے کہ ایک فوجی افسر فلسطینی مزاحمت کاروں کی گولی لگنےسےشدید زخمی ہوا۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب قابض فوج نے بلاطہ پناہ گزین کیمپمیں گھس کر تین فلسطینی شہریوں کو شہید اور چھ کو زخمی کردیا تھا۔

خبر رساں ایجنسیکے نے وضاحت کی کہ افسر کو علاج کے لیے ہسپتال لے جایا گیا ہے۔

قابض فوج کے بلاطہکیمپ پر دھاوا بولتے ہوئے آج علی الصبح تین نوجوان شہید کردیے جس کے بعد قابض فوجاور فلسطینی مزاحمت کاروں کے درمیان جھڑپیں ہوئیں۔

مختصر لنک:

کاپی