چهارشنبه 30/آوریل/2025

اسماعیل ھنیہ کا غزہ میں شہید ہونے والے پولیس اہلکارکے والد کو فون

پیر 12-جون-2023

اسلامی تحریکمزاحمت [حماس] کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے تین روز قبل غزہ کی پٹیمیں ڈیوٹی کے دوران شہید ہونے والے پولیس اہلکار خالد مصلح کے والد کو فون کیا اوران کے بیٹے کی شہادت پر ان سے افسوس کا اظہار کیا۔

اسماعیل ھنیہنےشہید پولیس اہلکار کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس نے اپنا فرض نبھاتے ہوئےجان کی قربانی پیش کی ہے۔ اس کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا جاتا ہے۔

ہنیہ نے شہیدپولیس اہلکار کے خاندان کے صبر اور اس کی قومی ذمہ داری کی تعریف کی۔ انہوں نے کہاکہ پولیس اہلکار کی شہادت کے واقعےکیاعلیٰ سطحی تحقیقات کی جائیں گی۔

خیال رہے کہ گذشتہجمعہ کے روز غزہ کی پٹی میں ڈیوٹی کے دوران ایک ملزم کی گرفتاری کی کارروائی کےدوران فائرنگ کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی