فلسطین کے علاقےغزہ کی پٹی میں عازمین کا پہلا گروپ سوموار کو رفح کراسنگ کے ذریعے قاہرہ کے بین الاقوامیہوائی اڈے کی طرف روانہ ہوگیا جہاں سے وہ مملکت سعودی عرب روانہ ہوں گے۔
غزہ کی پٹی سے 2668عازمین کی روانگی کو چار دنوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ ان کے ساتھ منظور شدہ مشنز (انتظامی،تبلیغی، طبی اور میڈیا) کے ذریعے حجاج کی خدمت، ان کے آرام اور عبادات کی تکمیل میںسہولت فراہم کرنے کے لیے دیگر رضا کار بھی موجود ہوں گے۔
فلسطینی وزارت اوقافاور مذہبی امور کی سربراہی میں سرکاری اداروں نے اس سیزن کی کامیابی کے لیے اپنا طریقہکار مکمل کر لیا ہے، جس کا آغاز عوامی قرعہ اندازی سے ہوا ہے۔ اس کے بعد ضروری ویزوںکا حصول ممکن بنایا گیا۔ اس کے بعد مصر اور سعودی عرب میں فضائی اور زمینی نقل و حملکے معاہدوں کو مکمل کیا گیا۔