جمعه 15/نوامبر/2024

اسرائیلی جیلوں میں سزائے موت کے تحت قید فلسطینیوں کی تعداد 560 ہوگئی

منگل 20-جون-2023

فلسطینی اسیراناسٹڈی سینٹرنے ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ قابض اسرائیلی ریاست کی جیلوں میں عمر قیدکی سزا پانے والے قیدیوں کی تعداد 560 تک پہنچ گئی ہے۔ گشتہ روز قبل اسرائیلی فوجیعدالت نے فلسطینی قیدی علا قبہا کے خلاف نئی عمر قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطیننے ایک پریس بیان میں کہا ہے کہ کل پیر کے روز قابض فوجی عدالت نے جنین کے شمال مغربیعلاقے برطعہ سے تعلق رکھنے والے قیدی 32 سالہ علاء راتب قبہا کو 50 سال قید کے علاوہ عمر قید کی سزا سنائی۔

علا قبہا کو یہسزا دو یہودی فوجیوں کو گاڑی تلے روندنے کےالزام میں عاید کی گئی ہے۔ یہ واقعہمارچ 2018 میں یعبد گاؤں سے ملحق "میوو دوتان” بستی کے قریب پیش آیاتھا جس میں دو اسرائیلی فوجی ہلاک اور دو شدید زخمی ہوگئے تھے۔

اسیران اسٹڈیسینٹر نے بتایا کہ اسرائیلی ملٹری پراسیکیوشننے قیدی قبہا پر جان بوجھ کر گاڑی فوجیوں پر چڑھانے کا الزام عاید کیا جس کی وجہ سےسپاہی "زیو داؤس” اور سارجنٹ "نیتنیل کہلانی” ہلاک ہوگئے تھے۔

مرکز نے بتایا کہعمر قید کی سزا کو 99سال قید کے برابر قرار دیا گیا ہے۔ اسرائیل کی طرف سے عمر قید کی سزا ان فلسطینیوںکو دی جاتی ہے جن پراسرائیلی فوجیوں اور یہودی آباد کاروں کےقتل کا الزام ہوتاہے۔

مختصر لنک:

کاپی