جمعه 15/نوامبر/2024

سویڈن میں قرآن کو جلانا مسلمانوں کے عقائد پر حملہ ہے:حماس

جمعہ 30-جون-2023

اسلامی تحریک مزاحمت“حماس” کی بیرون ملک قیادت کے ایک رُکن سامی ابو زہری نے سویڈن میں سرکاری سرپرستیمیں قرآن پاک کو سر عام نذرآتش کرنےکے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اس گھناؤنےاقدام کو مسلمانوں کے عقائد پر براہ راست حملہ قرار دیا ہے۔

جمعرات کو ایک مختصربیان میں ابو زہری نےسویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعے کو نفرت انگیز اوراشتعال انگیز قراردیتے ہوئے اسلامو فوبیا کے شکار عناصر کو ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔

قابل ذکر ہے کہبدھ کے روز سویڈن کے ایک انتہا پسند نے عیدالاضحیٰ کے پہلے دن سٹاک ہوم کی مرکزی مسجدمیں قرآن پاک کا نسخہ پھاڑ کر اسے نذر آتش کر دیا تھا۔ اس گھناؤنے واقعے کے بعدعالم اسلام میں شدید رد عمل سامنے آیا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی