کل ہفتے کے روز اسرائیلیقابض فوج نے مسجد اقصیٰ کے صحنوں میں تلاشی کے دوران متعدد فلسطینی نوجوانوں کو تشددکا نشانہ بنانے کے بعد گرفتار کر لیا۔
قابض فوج نے متعددنوجوانوں کو مسجد کے صحنوں میں روکا، انہیں گرفتار کرنے اور مسجد سے باہر لے جانے سےپہلے ان پر حملہ کیا۔
قابض فوج نے ظہر کینماز کے قریب آتے ہی القدس کی مسجد الاقصیٰ کی قریبی کالونیوں اور مسجد کے دروازوںمیں ناکے لگا لیے۔ مسجد اقصیٰ کے باب الاسباط کو فلسطینیوں کے داخلے کے لیے بند کردیا گیا اوروہاں سے مسجد میں داخل ہونے والے متعدد فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا۔
پرانے شہر میں قابضفوج کی بڑی تعداد میں تعیناتی کے دوران قابض فوج نے فلسطینیوں کو باب الاسباط سے داخلہونے سے روک دیا۔
بیت المقدس کے باشندےبھی ظہر کی نماز ادا کرنے، قابض افواج کا مقابلہ کرنے اور مسجد اقصیٰ تک پہنچنے سےروکنےکے خلاف وہاں پر جمع ہوئے۔