فلسطینی اتھارٹی کےمحروسین اور سابق قیدیوں کے امورکے وزیر قدری ابوبکر مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر نابلسمیں ہفتے کے روز ایک کار حادثے میں جاں بحق ہو گئے ہیں۔
فلسطین کی سرکاریخبر رساں ایجنسی وفا کے مطابق اس حادثے میں دو اور فلسطینی بھی ہلاک ہوئے ہیں۔ ابوبکرجنوری 1953 میں پیدا ہوئے تھے اور وہ 2019 سے فلسطینی اتھارٹی کے وزیر تھے۔
فلسطینی صدر محمودعباس نے ابوبکر کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کے اہلِ خانہاور فلسطینی عوام سے بھی تعزیت کی ہے۔
انھوں نے ابوبکر کے’’قابل احترام اور حب الوطنی کے کام‘‘کی تعریف کی اورکہا کہ انھوں نے ہمیشہ ’’فلسطینینصب العین کا دفاع‘‘کیا۔
طبی ذرائع کےمطابق حادثے میں فوت ہونے والے سابق اسیر باسم صوان ہیں جو اماتین کی ایک مسجد کےموذن تھے۔ وہ اپنی اہلیہ سمیت اس حادثے میں جاں بحق ہوگئے
دوسری طرف اسلامیتحریک مزاحمت [حماس] نے فلسطینی وزیر کی حادثے میں ناگہانی موت پر افسوس کا اظہارکرتے ہوئے سوگوار خاندان سے تعزیت کی ہے۔