فلسطینی مزاحمتی دھڑوںکےجوائنٹ کنٹرول روم نے تمام میدانوں میں مزاحمتی کارکنوں سے مطالبہ کیا کہ اگر قابضفوج اپنے جرائم کو جاری رکھنے اور اپنی جارحیت پر ڈٹے رہنے کا فیصلہ کرے گی تو جنینکیمپ پر صیہونی جارحیت کا جواب دینے کے لیے تیار رہیں۔
جوائنٹ کنٹرولروم کی طرف سے جاری ایک بیان میں غرب اردن کے شمالی شہر جنین میں قابض صہیونی فوجکی جارحیت کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
بیان میں کہا گیاہے کہ قتل وغارت گری اور خون خرابے کا گھناؤنا کھیل زیادہ دیر نہیں چلے گا۔مزاحمتی قوتیں شہداء جنین کا بدلہ لینے کے لیے پرعزم ہیں اور دشمن کو منہ توڑ جوابدیں گے۔
بیان میں کہا گیاہے کہ فلسطینی قوتیں دشمن کا ہر محاذ پر مقابلہ کرنے اور اس کی جارحیت کو ناکامبنانے کےلیے تیار ہیں۔ بیان میں فلسطینی جماعتوں نے جنین کے عوام سے اپیل کی کہ وہدشمن کی جارحیت کا مقابلہ کرنے کے لیے مزاحمت کاروں کا ساتھ دیں۔
خیال رہے کہ آجسوموار کے روز قابض صہیونی فوج نے غرب اردن کے شمالی شہر جنین میں وحشیانہکارروائی کے دوران چھ فلسطینیوں کوشہید کردیا۔ اسرائیلی فوج کی زمینی اورفضائی کارروائی میں کئی فلسطینی شہیدہوچکے ہیں۔