قابض اسرائیلی فوجنے بدھ کو علی الصبح اعلان کیا ہے کہ مقبوضہ مغربی کنارے میں جنین پناہ گزین کیمپ میںشروع کی گئی کارروائی کے دوران ایک اسرائیلی فوجی مارا گیا ہے۔ دوسری طرف اسرائیلیفوج کی دہشت گردی کےنتیجے میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 12 ہوگئی ہے جب کہ 120 شہری زخمی ہوئے ہیں۔
اسرائیلی فوج کے بیانمیں کہا گیا ہے کہ کل منگل کی شام جنین کیمپ میں آپریشن کے دوران ڈیوٹی پر موجود ایکنان کمیشنڈ افسر لائیو گولی لگنے سے مارا گیا۔
اسرائیلی افواج نےمقبوضہ مغربی کنارے میں 44 گھنٹے تک جاری رہنے والی برسوں کی سب سے بڑی فوجی کارروائیوںمیں سے ایک کو انجام دینے کے بعد منگل کی شام دیر گئے فلسطینی شہر جنین خالی کردیا۔
اسرائیلی فوج کی گاڑیوںکے قافلے جنین سے نکلتے ہوئے دیکھے گئے جو کہ پیر کی صبح شروع ہونے والے اسرائیلی آپریشنکے خاتمے کا اشارہ تھا۔
فلسطینی میڈیا نےبتایا کہ شہر سے انخلاء کے دوران اسرائیلی فورسز کے ساتھ الگ الگ جھڑپیں ہوئیں۔
اسرائیلی افواج کےپیچھے ہٹنے کے بعد کیمپ کے رہائشی جو لڑائی کے دوران چھوڑ گئے تھے واپس آنا شروع ہوگئے۔
اسی حوالے سے فلسطینیوزارت صحت نے منگل اور بدھ کی درمیانی شب اعلان کیا کہ جنین میں ایک اور فلسطینی شہیدہوگیا جس کے بعد اسرائیلی کارروائی میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 12 جبکہزخمیوں کی تعداد 120 ہوچکی ہے۔