فلسطینی پناہ گزینوںکے لیے اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی (یو این آر ڈبلیو اے) کے ترجمان عدنانابو حسنہ نے انکشاف کیا ہے کہ حالیہ اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں مقبوضہ مغربی کنارےکے جنین کیمپ میں 900 مکانات کو نقصان پہنچا ہے۔ابو حسنہ نے مزیدکہا کہ ایجنسی کا عملہ ابھی بھی کیمپ کے اندر ہونے والے نقصانات کی گنتی اور جائزہلینے کے مرحلے میں ہے تاکہ تباہی کا حتمی اندازہ لگایا جا سکے۔
’‘ کی جانب سے جارحیت سے متاثرہ افراد کو فراہم کی جانے والی مالی امدادکے بارے میں تازہ ترین پیش رفت کے بارے میں ایک بیان میں ابو حسنہ نے کہا کہ ایجنسیآنے والے دنوں میں ان خاندانوں کو کرائے کےالاؤنس سمیت نقد امداد فراہم کرنے کا کام شروع کرے گی اور جو گھر ناقابل رہائشہوچکے ہیں ان کی تعمیر نو کے لیے کام شروع کیا جائے گا۔
ابو حسنہ نے مزیدکہا کہ جنین کیمپ کی تعمیر نو کے لیے متحدہ عرب امارات کی گرانٹ جیسی نئی مالی امدادکی اطلاع ملنے کے بعد اس عمل کے پروٹوکول کے مطابق تعمیر نو پر کام شروع کر دے گی۔گذشتہ روز مقبوضہمغربی کنارے میں ’اونروا‘ نے تمام عطیہ دہندگان اور ایجنسی کے شراکت داروں سے مطالبہکیا کہ وہ انسانی صورتحال پر ہنگامی ردعمل اور جنین پناہ گزین کیمپ کو بچانے کے لیےفوری مالی امداد فراہم کریں۔کیمپ میں ایجنسیکے متعدد عہدیداروں کی طرف سے منعقدہ ایک دورے کے دوران، نے تصدیق کی کہ وہ کیمپ کو مدد فراہم کرے گی۔
قابض اسرائیلی افواجنے دو دن تک جاری رہنے والی ایک بڑی جارحیت کے بعد گذشتہ منگل کی نصف شب سے پہلے جنینکے شہر اور کیمپ سے پسپائی اختیار کی۔اس کارروائی میں 12 فلسطینی شہید، 120 سے زائدزخمی ہوگئے تھے۔