اسلامی تحریک مزاحمت”حماس” نے صیہونی قابض ریاست اوراس کے آباد کاروں کو مسجد اقصیٰ پر دھاووں اور اس کے صحنوں میں اشتعال انگیز تلمودیرسومات کے خلاف خبردار کیا ہے۔
حماس نے ایک بیانمیں کہا ہے کہ انتہا پسند یہودی گروپ جن کے نمائندے اس وقت اسرائیلی حکومت میںموجود ہیں وہ مسجد اقصیٰ کو یہودیوں اورمسلمانوں میں زمانی اور مکانی اعتبارسے تقسیم کرنے کی سازش تیار کررہےہیں۔اس حوالےسے حماس نے خبردار کیاہے کہ فلسطینی قوم مسجد اقصیٰ کےخلاف دشمن کی کسی سازش کوکامیاب نہیں ہونے دے گی۔
منگل کو ایک پریسبیان میں حماس کہا کہ ہمارے فلسطینی عوام اور اس کی تمام زندہ قوتیں ان منصوبوں کومنظور نہیں ہونے دیں گی اور تمام دستیاب ذرائع سے مسجد اقصیٰ اور مقدسات کا دفاع کریںگی۔
حماس کا کہنا تھاکہ یروشلم اور مسجد اقصیٰ میں موجود فلسطینی اپنی بہادری کی وجہ سے قابل ستائشہیں۔ انہوں نے القدس اور الاقصیٰ کے دفاع کے لیے سب سے بڑھ کر مشکلات جھیلیں اورقربانیاں دی ہیں۔
خیال رہے کہ کل منگلکی صبح درجنوں آباد کاروں نے قابض فوج کی سخت حفاظت میں مسجد اقصیٰ کے صحنوں پر دھاوابول دیا۔
آباد کاروں نے بابرکتمسجد اقصیٰ میں باب الرحمہ صحن کے قریب تلمودی رسمیں بھی ادا کیں۔
قابض اور اس کے آبادکاروں نے مسجد اقصیٰ کو یہودی بنانے اور اسے وقتی اور مقامی طور پر تقسیم کرنے کی کوششوںمیں اسے نشانہ بنانا جاری رکھا ہوا ہے۔