جمعه 15/نوامبر/2024

القدس میں یہودیوں کے اشتعال انگیز جلوس خطرے کی گھنٹی ہے:صبری

جمعرات 20-جولائی-2023

 

مسجد اقصیٰ کے مبلغالشیخ عکرمہ صبری نے مقبوضہ بیت المقدس کے پرانے شہر کا دورہ کرتے ہوئے آباد کاروںکی جانب سے نکالے گئے اشتعال انگیز جلوسوں کے خطرے اور اثرات سے خبردار کیا ہے۔

 

القدس میں آباد کاروںکے مارچ پر تبصرہ کرتے ہوئےالشیخ صبری نے کہا کہ "مذہبی جنگ مسلسل بڑھ رہی ہے”۔آباد کار ان جلوسوں کے ذریعے جو پرانے شہر کی سڑکوں پر گھوم رہے ہیں، صہیونی پرچم اٹھاکر اپنی موجودگی ثابت کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

 

کل شام مبینہ ہیکلگروپوں نے 27 جولائی کو ہونے والی نام نہاد "ہیکل کی تباہی” کی یادگار کیتیاری کے لیے مسجد اقصیٰ کے دروازوں کے گرد ایک اشتعال انگیز فلیگ مارچ کا اہتمام کیاہے۔

 

سیٹلمنٹ مارچ شامساڑھے چھ بجے مسجد اقصیٰ کے مغرب میں البراق اسکوائر سے شروع ہوا اور یروشلم کے پرانےشہر میں اللد کی گلیوں میں گھوم کر مسجد اقصیٰ کے دروازوں پر ختم ہوا۔

 

القدس اینٹی سیٹلمنٹاتھارٹی نے تصدیق کی کہ مسجد اقصیٰ کے دروازوں پر آباد کاروں کے اشتعال انگیز مارچکا مقصد علاقے میں یہودیوں کی آمد کی صورت حال پیدا کرنا ہے۔

 

اتھارٹی کے سربراہناصر الہدمی نے زور دے کر کہا کہ قابض ریاست اور اس کے انتہا پسند گروہ یروشلم کے لوگوںکے دلوں میں مایوسی کا بیج بونا چاہتے ہیں۔

 

 

مختصر لنک:

کاپی