جمعه 15/نوامبر/2024

مسجد اقصیٰ میں ہزاروں فلسطینیوں کی نماز فجر میں شرکت

جمعہ 28-جولائی-2023

مسجد اقصیٰ میں ہزاروں نمازیوں نے آج جمعہ کو عظیم فجر مہم کے تحت نماز فجر ادا کی۔ اس مہم کا مقصد مسجد کے اسلامی تشخص کا اظہار اور اسے وقتی اور مقامی طور پر تقسیم کرنے کے منصوبوں کو مسترد کرنا ہے۔

فلسطینیوں کی ایک بڑی تعداد مسجد کے صحنوں میں فجر کی نماز میں شرکت کے لیے جمع ہوئی۔

مقبوضہ بیت المقدس میں قابض فوج نے باب حطہ کی سمت سے مسجد اقصیٰ میں نماز فجر کی ادائی کے لیے آنے والے نمازیوں کوروکا اور مسجد مبارک کے دروازوں پر نمازیوں کو ہراساں کیا۔

تاہم، عظیم فجر کی دعوت پر لوگوں کی آمد ورفت جاری رہی۔

آباد کاروں نے آج صبح مسجد اقصیٰ کے دروازوں کا گھیراؤ کر لیا اور یہودی رسوم ادا کرنے کی کوشش کی۔

یہ ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب بیت المقدس نے اسرائیلی مظالم کے خلاف متحرک ہونے کا اعلان کیا ہے اور آباد کاروں کے منصوبوں اور مسجد اقصیٰ میں ان کی مسلسل دراندازی کو ناکام بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے، جس میں انتہا پسند کنیسٹ ارکان اور قابض حکومت کے وزراء بھی شامل ہیں۔

وقتی اور مقامی تقسیم کے منصوبوں کے علاوہ جن کو قابض اسرائیل مسجد کا تشخص تبدیل کرنے کے لیے مسلط کرنے کی کوشش کر رہا ہے اس وقت مسجد اقصیٰ کے خلاف نام نہاد ہیکل گروپوں کے جرائم کے ارتکاب کی وجہ سے  بھی مسجد اقصیٰ کو شدید خطرات لاحق ہیں۔

کل صبح، "ہیکل کی تباہی” کی یاد منانے کے لیے انتہا پسند ” ایتمار بن غفیر” کی قیادت میں آباد کاروں کے بڑے گروہوں نے فوج کے پہرے میں مسجد اقصیٰ کے صحنوں پر حملہ کیا۔

اسرائیل کے قومی سلامتی کے وزیر "ایتمار بن گویر” نے انتہاپسندوں کے پہلے جتھے کی قیادت کی جس نے مسجد اقصیٰ کے صحنوں پر دھاوا بولا۔ انتہا پسند وزیر یتزاک واسرلوف اور کنیسٹ کے متعدد ارکان نے بھی مسجد پر دھاوا بولا۔

بیت المقدس کے ذرائع کے مطابق 2140 آباد کاروں نے الاقصیٰ پر دھاوا بولا، اور مسجد اقصیٰ پر حملے کے دوران رقص، گانے اور اشتعال انگیز نعرے لگائے۔ انہوں نے قابض افواج کے سخت تحفظ میں اجتماعی طور پر نام نہاد "ایپک سجدہ” بھی کیا۔

قابض فورسز نے مسجد اقصیٰ کے محافظوں پر حملہ کرنے کے بعد قبہ صخرہ پر بھی دھاوا بولا، چابیاں ضبط کر لیں اور متعدد محافظوں کو مسجد  سے نکال دیا۔

آباد کاروں کی دراندازی کا مقابلہ کرنے کی کوششوں کے درمیان، مرابطین  مرد اور خواتین مسجد کے اندر جمع ہوئے اور تکبیروں کے نعرے لگاتے رہے۔

مختصر لنک:

کاپی