اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے سیاسی بیورو کے سربراہ اسماعیلہنیہ کی قیادت میں جماعت کا اعلیٰ اختیاراتی وفد آج ہفتے کو مصر کے دارالحکومتقاہرہ پہنچا ہے جہاں حماس کی قیادت کل اتوار کو فلسطینی دھڑوں کے سیکرٹریز کی سسطح پر ہونے والی کانفرنس میں شرکت کرے گا۔
حماس نے آج شام ایک بیان میں کہا ہے کہ وفد میں سیاسی بیوروکے نائب سربراہ صالح العاروری اور پولیٹیکل بیورو کے ارکان موسیٰ ابو مرزوق، خلیل الحیہ،حسام بدران اور روحی مشتہی شامل ہیں۔
انہوں نے نشاندہی کی کہ دھڑوں کے جنرل سیکرٹریزکا اجلاس”ہماری سرزمین، ہمارے عوام اور ہمارےمقدسات کے خلاف صہیونی جارحیت میں اضافہ بالخصوص مسجد اقصیٰ پر مسلسل جارحیت کی روشنیمیں منعقد کیا جا رہا ہے۔”
حماس نے کہا کہ وہ اس ملاقات کے دوران "فلسطینی موقف کو متحد کرنے اور قابض ریاست کا مقابلہ کرنے کے لیے ایک متفقہ قومی تزویراتیحکمت عملی اختیار کرنے کی کوشش کرےگی۔”