جمعه 15/نوامبر/2024

اسرائیل کو لبنان کے خلاف کسی قسم کی حماقت مہنگی پڑےگی:نصراللہ

ہفتہ 29-جولائی-2023

 

حزب اللہ کے سکریٹری جنرل حسن نصر اللہ نے فلسطینی عوام کے حقوقکے عزم اور ہر طرح کی قربانی دینے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

 

حسن نصراللہ نے دسویں محرم کی مناسبت سے اپنے خطاب میں کہا کہپورے عالم اسلام کی طرف سے دشمن کو مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی کےخلاف فیصلہ کن پیغام دینا چاہیے۔

 

انہوں نے زور دے کر کہا کہ اسرائیل مشرق وسطیٰ میں ‘کینسرکاغدود‘ ہے۔جب تک یہ غدود ختم نہیں ہوگا اس وقت تک خطہ آرام نہیں کرے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ لبنانیقوم، حزب اللہ اور فلسطینی قوم اس ناسور کے خلاف لڑ رہےہیں۔

 

انہوں نےزوردے کر کہا کہ "فلسطینی عوام آج ماضی سے کہیںزیادہ مزاحمت پر یقین رکھتے ہیں۔ اپنے اندر اور خطے میں مزاحمت کے محور پرقائمہیں۔ جانوں کے نذرانے پیش کرتے ہیں، چاقوؤں، دھماکہ خیز آلات، پستولوں اور پتھروں سےدشمن کے خلاف لڑتے ہیں۔ "

 

انہوں نے کہا کہ "یہ مزاحمت کرنے والے لوگوں کا حق ہے کہدنیا کے تمام آزاد لوگوں کی حمایت کی جائے۔”

 

حسن نصراللہ نے مقبوضہ فلسطین کے ساتھ لبنان کی جنوبی سرحد پرہونے والے حالیہ واقعات کا ذکر کیا اور اس بات پر زور دیا کہ "لبنان جارح ہے اوردشمن اب بھی ہماری سرزمین کے ایک حصے پر قابض ہے۔”

 

انہوں نے یاد دلایا کہ اسرائیلی دشمن نے گذشتہ ہفتوں میں غجرقصبے کے ایک حصے پر دوبارہ قبضہ کر لیا تھا۔

 

حسن نصراللہ نے اسرائیلی لیڈرشپ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہاگر صہیونی دشمن کی طرف سے لبنان کے خلاف کوئی حماقت کی گئی تو دشمن کو اس کےبھیانک نتائج بھگتنا پڑیں گے۔

مختصر لنک:

کاپی