کل اتوارکو صہیونی قابض افواج نے نابلس میں فلسطینیوں کےمتعدد مکانات اور تنصیبات کو منہدم کرنے اور سلفیت میں تعمیرات روکنے کے نوٹس بھیجےجبکہ نابلس کے جنوب میں زمینوں پر بلڈوزر چڑھا دیے گئے۔
قابض فوج نے نابلس کے شمال مشرق میں واقع گاؤں فروش بیت دجنکے رہائشیوں کو مسماری کے 10 نوٹس سونپے جن میں آباد مکانات کے لیے آٹھ اور دو زرعیٹینکوں کو مسمار کرنے کے نوٹس شامل ہیں۔
قابض فورسز نے گذشتہ جمعرات کو دیہاتیوں کو تین نوٹس دیئے جسسے صرف چار دنوں میں نوٹسز کی تعداد تیرہ ہوگئی۔
آباد کاروں نے نابلس کے جنوب میں عقربا اور مجدل بن فدیل کےقصبوں کے درمیان زاویہ کے علاقے میں زمینیں کھود ڈالیں۔
یہ زمینیں وقتاً فوقتاً بلڈوزنگ کی کارروائیوں کا سامناکرتی ہیں۔ آباد کار ان پر قبضہ کرنے کی کوشش میں درخت لگانے کی کوشش کرتے ہیں۔
سلفیت میں قابض فورسز نے سلفیت میں دیر بلوت قصبے کے شمال مغربمیں کمروں اور زرعی سڑکوں پر کام اور تعمیرات روکنے کے لیے پانچ نوٹس بھیجے۔
قابض فورسز نے "ظہر رجال” کے علاقے پر دھاوا بول دیااور زمین خالی کرنے اور کمروں اور زرعی سڑکوں پر کام اور تعمیرات روکنے کے نوٹسز دیے۔