کل جمعہ کو غرب اردن کے جنوبی شہر الخلیل کے تل رمیدا علاقےمیں ایک بچہ اس وقت زخمی ہو گیا جب یہودیآباد کار نے اپنی گاڑی بچے پر چڑھا دی۔
مقامی ذرائع نے بتایا کہ ایک آباد کار نے 4 سالہ فلسطینی بچےجود الفاخوری پر کار چڑھا دی جس سے اسکے پاؤں میں چوٹیں اور فریکچر ہو گیا، اسے فلسطینی ریڈ کریسنٹ ایمبولینس نے علاج کےلیے ہسپتال منتقل کیا۔
خیال رہے کہ یہودی شرپسندوں کی طرف سے فلسطینیوں پر گاڑیاںچڑھا کرانہیں جان سے مارنے کی کوشش روزکا معمول بن چکی ہے۔ اس طرح کے روز مرہ کےواقعات میں کئی فلسطینی اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھےاور بہت سے زخمی ہوچکے ہیں۔