جمعه 15/نوامبر/2024

سال2023:31 فلسطینی شہداء کے جسد خاکی قابض فوج کی تحویل میں

جمعہ 11-اگست-2023

صیہونی قابض فوج نےاس سال کے آغاز سے لے کر اب تک 31 فلسطینی شہداء کی لاشوں کو حراست میں لینے کا سلسلہجاری رکھا ہوا ہے، جس کے نتیجے میں فلسطینی عوام کے خلاف جرائم کے طویل ریکارڈ میںاضافہ ہوا ہے۔

جنین شہر شہداء کیتعداد میں سرفہرست ہے۔ قابض فوج نے جنین کیمپ میں دہشت گردی کے دوران شہید ہونےوالے آٹھ فلسطینیوں کی لاشوں کو اٹھا لیا تھا۔ اس کے بعد نابلس شہر چھ شہداء کینعشیں قبضے میں لی گئی ہیں۔ اریحا کے پانچ شہداء اسرائیلی فوج کے قبضے میں ہیں۔الخلیل اور یروشلم کے چار چار شہداء کے جسد خاکی قابض فوج نے  قبضے میں لیے۔ مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر رام اللہسے تین شہید اسرائیلی قابض فوج کی تحویل میں ہیں۔

غاصب صیہونی ریاستفلسطینی اسیران میں سے گیارہ شہداء کی لاشیں اب بھی اپنی جیلوں میں رکھے ہوئے ہیں جبکہاکتوبر 2015 سے اب تک 141 شہداء کی لاشیں قبضے میں لی گئیں۔

گزشتہ مارچ میں120 سے زائد انجمنوں، تنظیموں اور سیاسی جماعتوں نے ایک میڈیا مہم شروع کی تھی جس میںشہداء کے جسد خاکی کو آزاد کرانے کا مطالبہ کیا گیا تھا جو کئی سالوں سے صیہونی قبضےکے قابض ریاست میں ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی