فلسطین کے مقبوضہمغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس کے شمال مغرب میں واقع قصبے سبسطیا میں اسرائیلی قابضافواج کی طرف سے چھاپہ مار کارروائی کےدوران آنسو گیس کی شیلنگ کی گئی جس کے نتیجےمیں متعدد شہری زخمی ہوگئے۔
سبسطیا کے میئر محمدعازم نے کہا کہ قابض فوج اور آباد کاروں کی ایک بس نے قصبے کے آثار قدیمہ کے چوک پرشدید فائرنگ کی اور گیس کے کنستروں کے ساتھ دھاوا بول دیا جس کے نتیجے میں متعدد شہریزخمی ہوئے۔
انہوں نے نشاندہیکی کہ قابض فوج نے ایک شہری کو فوجی گاڑی میں حراست میں لیا اور علاقے سے فلسطینی پرچمہٹا دیے۔قابل ذکر ہے کہ سبسطیاقصبے پر قابض فوج اور آباد کاروں کی طرف سے مسلسل حملے کیے جا رہے ہیں، جو قصبے میںآثار قدیمہ کے علاقے کو کنٹرول کرنے اور اسے بند کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔