چهارشنبه 30/آوریل/2025

مسجد اقصیٰ میں نمازیوں پر حملہ بربریت اور نازی ازم کا ثبوت ہے: حماس

ہفتہ 26-اگست-2023

مقبوضہ بیت المقدس شہر میں مسجد اقصیٰ کے باب الاسباط کے قریب قابض اسرائیلی فوج کی طرف سے نہتے نمازیوں پر بدترین تشدد پر حماس نے شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ 

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ "قابض فوج کا باب الاسباط میں عبادت کرنے والے معصوم فلسطینی نمازیوں پر حملہ ایک سنگین جارحیت اور اس کی بربریت، نازی ازم اور عبادت گاہوں کے خلاف جارحیت کا ثبوت ہے۔ دشمن فوج نے نہتے نمازیوں پر حملہ کر کے اپنی بزدلی کا ایک بار پھر ثبوت پیش کیا ہے۔”

حماس کے ترجمان محمد حمادہ نے ایک پریس بیان میں کہا کہ یہ حملہ فسطائی حکومت کی جانب سے مسجد اقصیٰ میں نماز ادا کرنے والے مسلمانوں کوبراہ راست نشانہ بنانے کی صہیونی ریاستی پالیسی کا تسلسلہ ہے۔

انہوں نے زور دے کر کہا کہ انتہا پسند قابض حکومت کی طرف سے چھیڑی جانے والی مذہبی جنگ نمازیوں کے خلاف وحشیانہ جارحیت کے ذریعے زیادہ سے زیادہ واضح ہوتی جا رہی ہے۔

خیال رہے کہ اسرائیلی قابض فوج نے کل جمعہ کو مسجد اقصیٰ کے باب الاسباط کے مقام پر نمازیوں ہر تشدد کیا جس کے نتیجے میں متعدد نمازی زخمی ہوگئے تھے۔

 

مختصر لنک:

کاپی