جمعه 15/نوامبر/2024

کام کے دوران دو فلسطینی مزدور ملبے تلے دب کر جاں بحق

منگل 5-ستمبر-2023

فلسطین کےمقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس میں رفیدیا کے مقام پر کام کے دوران ملبہ گرنے سے دب کر جاں بحق ہوگئے۔

مقامی ذرائع کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب مزدور ایک سڑک کی تعمیر کے لیے کھدائی کررہے تھے۔

ذرائع کے مطابق حادثے میں 36 سالہ  سعيد هاني كوني  اور 32 سالہ أحمد غسان هندومة  وفات پا گئے۔

فلسطینی طبی ذرائع کے مطابق ملبے تلے دبے دونوں کارکنوں کو ہسپتال لایا گیا جہاں وہ دم توڑ چکے تھے۔

نابلس گورنری کے ڈائریکٹر ورکس غسان دغلس نے ملبہ گرنے کے حادثے کی تحقیقاتی کمیٹی کی تشکیل کا اعلان کیا ہے۔ یہ کمیٹی اس حادثے میں دو مزدوروں کی موت کی وجہ  کی تحقیقات کرےگی۔ اس جگہ پر سڑک کا کام شروع ہوئے صرف تین دن گذرے تھے۔

تشکیل دی گئی تحقیقاتی کمیٹی میں پولیس فورس کے بریگیڈیئر جنرل سامر ابو عودہ، سول ڈیفنس سے لیفٹیننٹ کرنل انجینیر فراس قوقاس، گورنری میں پبلک ورکس کے ڈائریکٹر انجینیر عمار واصف یا ان کے نمائندے، نابلس میں لوکل گورنمنٹ کے ڈائریکٹر رائد مقبل  اورنابلس میں لیبر ڈائریکٹوریٹ کی ڈائریکٹر اسماء حنون شامل ہیں۔

 

مختصر لنک:

کاپی