اسرائیلی ریاستکی ایک نام نہاد فوجی عدالت نے فلسطینی خاتون رہ نما 59 سالہ حنان صالح البرغوثی کو چار ماہ کی قابل تجدید انتظامی قید کیسزا سنائی ہے۔
حنان صالحالبرغوثی کا تعلق غرب اردن کے وسطی شہر رام اللہ میں کوبر کے علاقے سے تعلق رکھتیہیں اور وہ 43 سال سےاسرائیلی زندانوں میں پابند سلاسل فلسطینی رہ نما نائل البرغوثی کی اہلیہ ہیں۔
فلسطینی اسیرانکلب نے جمعرات کی شام ایک بیان میں وضاحت کی کہ البرغوثی کو 4 ستمبر کو گرفتار کیاگیا تھا، جب اسے حال ہی میں قابض ریاست کی طرف سے متعدد دھمکیاں موصول ہوئی تھیںاوران کے گھر پر کئی بار چھاپے مارے گئےتھے۔
کلب برائے اسیرانکے مطابق حنان کئی صحت کے مسائل کا شکار ہیں جن میں ہائی بلڈ پریشر اور ذیابیطسشامل ہیں۔