جمعه 15/نوامبر/2024

غرب اردن میں پرامن مظاہرین پر اسرائیلی فوج کا حملہ، متعدد شہری زخمی

ہفتہ 16-ستمبر-2023

 

اسرائیلی قابض فوجنے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہرنابلس میں قریوت کے مقام پرفلسطینیوںکے احتجاجی مظاہرے پر براہ راست گولیاں چلائیں جس کے نتیجے میں  کم سے کم ایکدرکن فلسطینی شدید زخمی اور متعدد شہری انسوگیس کی شیلنگ کےباعث دم گھٹنے سے بےہوشہو گئے۔

مرکزاطلاعاتفلسطین کے مطابق قریوت قصبے میں ریلی پر فائرنگکے نتیجے میں متعدد فلسطینی زخم ہوگئے۔


عینی شاہدین نےبتایا کہ اسرائیلی فوج اور فلسطینی شہریوں کےدرمیان جھڑپیں ہوئیں۔ فلسطینیوں نےقابض فوج پر سنگ باری کی۔ دوسری طرف سے مظاہرین کومنتشر کرنے کےلیے براہ راستگولیاں چلائی گئیں جس کے نتیجے میں سات فلسطینی شہری زخمی ہوگئے۔


عینی شاہدین کاکہنا ہے کہ قابض فوج نے غرب اردن میں فلسطینی شہریوں پر دھاتی گولیوں کا بھیاستعمال کیا  اور آنسوگیس کی شیلنگ کی جس کے نتیجےمیں متعدد فلسطینی دمگھٹنےسے بے ہوش ہوگئے۔


ادھرغرب اردن کےمختلف شہروں میں یہودی آباد کاری کے خلاف ہونے والے احتجاجی مظاہروں کے دوراناسرائیلی فوج نے طاقت کا استعمال کیا۔ فلسطینی شہریوں نے غرب اردن میں یہودی آبادکاری ، توسیع پسندی اور فلسطینی مکانات کی مسماری کے خلاف احتجاج کیا۔


غرب اردن کےشمالی شہر بیتا میں فلسطینی شہریوں نے اسرائیلی فوج پر سنگ باری کی۔ یہاں پرفلسطینیوں نے ایک احتجاجی ریلی نکالی گئی جس میں غرب اردن میں یہودی آباد کاریاور نسلی دیوار کے خلاف نعرے بازی کی گئی۔

جھڑپوں کے دوران نابلس میں حوارہ چوکی پر اسرائیلی فوج نے دونوں طرف کی ٹریفک بندکردی۔ نابلس میں بیت دجن میں ہونے والے مظاہرے کو منتشر کرنے کے لیے اسرائیلی فوجنے طاقت کا استعمال کیا۔


ادھر قلقیلیہمیں نماز جمعہ کے بعد فلسطینی شہریوں نے مسجد عمر بن خطاب سے ایک بڑی ریلی نکالیگئی۔


اُدھر غزہ کی پٹیمیں ہونےوالے ایک احتجاجی مظاہرے کے دوران اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے ایک صحافیسمیت
12 فلسطینی زخمیہوگئے۔

 

مختصر لنک:

کاپی