شنبه 16/نوامبر/2024

فلسطینی انقلابی گلوکار حسین منذر کا انتقال

منگل 19-ستمبر-2023

فلسطینی انقلابکے گلوکار موسیقار اور فن کار حسین منذر المعروف ابوعلی دمشق میں انتقال کرگئے۔

حسین منذر فلسطینکے انقلابی گلوکاروں میں شمار کیے جاتے تھے۔ وہ فلسطینی العاشقین موسیقی بینڈ کے سربراہ تھے اور ان کا شمار فلسطین کے ملینغموں کے گلوکاروں میں ہوتا تھا۔

ذرائع ابلاغ نےفن کار منذر کی موت کا اعلان اس وقت کیاجب وہ دمشق میں زیر علاج تھے۔

مرحوم حسینالمنذر لبنان کے بعلبک شہر میں ایک فلسطینی گھرانے میں پیدا ہوئے۔ ان کا عرفی نام”ابو علی تھا” وہ ایک لبنانی فنکار اور فلسطینی گانوں کے عاشق بینڈ کےرہ نما تھے۔ وہ روایتی فلسطینی نغموں کے گلوکار تھے اور انہیں اپنے وطن سے بے پناہمحبت تھی۔

مرحوم حسین منذرنے فلسطین کے لیے300 سے زائد نغمے گائے اور ملی گیتوں میں اپنی آواز کا نشانچھوڑا۔

ان کے مشہورگانوں میں’ من سجن عكا طلعت جنازة، ياطالع جبال النار، اشهد يا عالم علينا، عبيروت،هبت النار‘ بہت مشہور نغمے تھے۔

مختصر لنک:

کاپی