فلسطین کے مغربیکنارے میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزاحمتی کارروائیوں میں اضافہ ہوا اور مزاحمتکی 22 کارروائیاں ریکارڈ کی گئیں جس کے نتیجے میں قابض فورسز کے دو اہلکار زخمیہوئے۔
فلسطینی انفارمیشنسینٹر "معطی” نے کل منگل کے روز ہونےوالی مزاحمتی کارروائیوں کی تفصیلاتجاری کی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق کلمنگل کو تل ابیب میں چاقو کے ایک حملے میں کم سے کم دو اسرائیلی فوجی زخمی ہوئے جنمیں سے ایک کی حالت تشویشناک بیان کی جاتی ہے۔
اس کے علاوہ فائرنگکےسات واقعات پیش آئے، ایک دھماکہ خیز ڈیوائس سے دھماکہ کیا گیا، دو پٹرول بم پھینکےگئے۔ ایک فوجی چوکی کو نذر آتش کیاگیا اور متعد مقامات پر یہودی آباد کاروں کے ساتھ تصادم ہوا۔
تل ابیب (وسطیمقبوضہ فلسطین) میں چاقو سے حملہ ہوا، جس کے نتیجے میں دو اسرائیلی فوجی زخمی ہوئے۔راماللہ، نابلس، بیت المقدس اور الخلیل میں فلسطینی شہریوں اور قابض فوج کے درمیان محاذآرائی ہوئی۔
مزاحمتی کارکنوں نےالخلیل میں بیت عین بستی کے علاوہ جنین میں میرو، جبع اور عنزہ بستیوں اور نابلسکے بیتا اور تال اسٹریٹ میں قابض فوجیوں پر فائرنگ کی۔