اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) نے اسرائیلی اتھارٹی کی جانب سے مقبوضہ بیت المقدس میں مسجد اقصیٰ اور الخلیل میں مسجد ابراہیمی میں مسلمانوں کے داخلے پر دو دنوں سے عاید پابندی کی شدید مذمت کی۔ اسرائیل اقدامات کی وجہ سے مسلمان عبادت گزار ان مقدس مقامات پر عبادت کے لئے نہیں جا سکے۔
حماس کے ترجمان حازم قاسم نے منگل کے روز ایک بیان میں اس طرز عمل کو "مقدسات اسلامیہ پر اسرائیل کی مذہبی جنگ میں سنگین اضافہ” اور "عرب اور مسلمان قوم کے جذبات کو نظر انداز کرنے کے مترادف قرار دیا”۔
ترجمان نے اس امر پر زور دیا کہ فلسطینی عوام مقدس شہر میں اسرائیلی جارحیت کے خلاف اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے ۔
انہوں نے مقبوضہ علاقوں میں فلسطینی نوجوانوں پر زور دیا کہ مقبوضہ بیت المقدس میں مقدس مقامات اور اپنے ہم وطنوں کے خلاف صہیونی جارحیت اور قبضے کے خلاف اپنے حملوں میں اضافہ کریں۔