اسلامی تحریکمزاحمت حماس کے سیاسی بیورو کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے ہفتے کے روز کہا ہے کہ”الاقصیٰ فلڈ” آپریشن غزہ سے شروع ہوا اور یہ مغربی کنارے اور بیرون ملکاور ہر اس جگہ تک پھیلے گا جہاں ہمارے لوگ اور قوم موجود ہے۔
ھنیہ نے ایک پریسبیان میں زور دے کر کہا کہ فلسطینی مزاحمت ان تاریخی لمحات میں جرات اور بہادری کی تاریخ رقم کرنے میں مصروف ہے جس کا عنوان الاقصیٰ ہے۔ یہجنگ ہمارے مقدس مقامات اور ہمارے قیدیوں کی رہائی کی جنگ ہے۔
اس کی مرکزی اوربنیادی وجہ صہیونی ریاست کی مجرمانہ سرگرمیاں اور جارحیت ہے جو فلسطینیوں کے خلاف ہر سطح پر جاری ہے۔مسجد اقصیٰ مبارک کے خلافدشمن کی جارحیت اس وقت گذشتہ دنوں میں اپنے عروج کو پہنچ چکی ہے جب ہزاروں فاشسٹمجرم آباد کاروں نے اس کی بے حرمتی کی۔ صہیونی مسلمانوں کے اس مقدس مقام کی بےحرمتی کرتے ہوئے حضورﷺ کے مقام معراج کی توہین اور بے حرمتی کررہےہیں۔
انہوں نے کہا کہ "ہمیںیقین ہے کہ ہماری پوری قوم، مشرق سے مغرب، شمال سے جنوب اور ہر جگہ رسول اللہ صلیاللہ علیہ وسلم کے مقام معراج کے دفاع کے لیے جنگ کا حصہ بنے گی۔ ہم ہر جگہ ہرمسلمان اور دنیا کے تمام آزاد لوگوں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اقصیٰ اور پیغمبراسلام ﷺ کے مقام معراج کے دفاع کے لیے اس منصفانہ جنگ میں کھڑے ہوجائیں۔