یمن کی شوریٰکونسل کے اسپیکر محمد العیدروس نے اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے عسکری ونگعزالدین القسام بریگیڈز کی طرف سے صیہونی ریاست کے خلاف شروع کی گئی طوفان الاقصیٰکارروائی پر فلسیطنی قوم اور حماس کی قیادت کو مبارکباد دی ہے۔
خیال رہے کہ ہفتےکے روز القسام بریگیڈ کی طرف سے شروع کیے گئے’طوفان الاقصیٰ‘ آپریشن میں اب تکسات سو صہیونی ہلاک اور ہزاروں زخمی ہوچکے ہیں جب کہ سیکڑوں کی تعداد میں فلسطینیوں نے یرغمال بنا لیے ہیں۔
صنعا میں حماس کےمندوب کے دفتر کے دورے کےدوران العیدروس نے اسرائیل کےخلاف شروع کی گئی فلسطینی مزاحمتی مہم کی تحسین کرتے ہوئے اس جنگمیں دشمن کو بھاری نقصان سےدوچار کرنے پر مبارک باد پیش کی۔
العیدروس نے فلسطینیکاز کی حمایت اور ان کی آئینی جدوجہد کے حق کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ یمنی یقوماس جنگ میں فلسطینی قوم کے ساتھ کھڑی ہے۔
دوسری طرف یمن میں حماس کے قائم مقام نمائندے معاذ ابو شمالہ نے یمنی عوام کی قیادت،حکومت اور عوام کی طرف سے فلسطینیوں کی حمایت پر ان کا شکریہ ادا کیا ہے۔
ابو شاملہ نے عربحکومتوں سے مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیلی ریاست کے ساتھ نارملائزیشن کی راہ کو ترک کرکے مزاحمت کے ساتھ کھڑے ہوں۔