اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے پولٹ بیورو کے رکن عزت الرشق نے پیر کے روز کہا کہ اسرائیلی قابض فوج کی جانب سے شہریوں کے گھروں، مساجد اور اسکولوں پر بمباری جنگی جرائم اور دہشت گردی ہے اور یہ فلسطینی عوام کو مزاحمت کرنے سے نہیں روکے گی۔
پیر کے روز پریس تبصروں میں الرشق نے اس بات کی تصدیق کی کہ اس طرح کے اسرائیلی جرائم اسرائیلی شکست کی تصویر کو درست کرنے میں ناکام رہیں گے۔ انہوں نے امریکی فوج پر الزام لگایا کہ وہ اسرائیلی فوج کو ٹنوں میزائل اور بم فراہم کر کے غزہ میں بے گناہ شہریوں کے قتل میں شریکِ جرم بن گئی ہے۔
حماس کے عہدیدار نے عالمی برادری اور دنیا کے آزاد لوگوں سے التماس کیا کہ وہ غزہ میں اسرائیل کے گھناؤنے جرائم کی مذمت کریں۔
دو روز سے اسرائیلی قابض فوج فلسطینی شہریوں کے گھروں، عمارات اور سڑکوں پر اندھا دھند حملے کر رہی ہے جس میں سینکڑوں شہری شہید اور 2700 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔