اسرائیلی قابضفوج نے کل اتوار کومسجد اقصیٰ پر چھاپے کے دوران دو حقیقی بھائیوں کو حراست میں لےلیا۔
مسجد اقصیٰ پرچھاپے کے دوران اسرائیلی فوج کے ہاتھوں گرفتار فلسطینی نوجوانوں کی شناخت خالد اورعبدالرحمن شريف کو باب المجلس سے حراست میں لیا گیا۔
عینی شاہدین کاکہنا ہے کہ خالد شریف کو اس لیے حراست میں لیا گیا کیونکہ وہ فلسطینی نمازیوں کومسجد اقصیٰ میں نماز کی سہولت فراہم کررہا تھا۔
قابض فوج نے اسکے بڑے بھائی عبدالرحمان الشریف کو حراست میں لیا۔ عبدالرحمان فلسطینی محکمہ اوقافکا ملازم ہے۔
حراست میں لیےجانے کے بعد دونوں بھائیوں کو القشلہ حراستی مرکز منتقل کیا گیا۔
ادھر قابض اسرائیلیفوج نے اتوار کی صبح پرانے بیت المقدس سے فلسطینی نوجوان محمد الجولاني کو حراستمیں لے لیا۔