چهارشنبه 30/آوریل/2025

طوفان الاقصیٰ آپریشن، فلسطینی شہداء کی تعداد 1100 سے تجاوز کرگئی

جمعرات 12-اکتوبر-2023

 

فلسطینی وزارتصحت نے  اعلان کیا ہے کہ غزہ کی پٹی پر صیہونیجارحیت کے نتیجے میں اب تک 1100فلسطینی شہریوں کی شہادت کی تصدیق کی گئی ہے۔ شہداء میں326 بچے اور 171خواتین شامل ہیں۔

 

دوسری طرف طوفانالاقصیٰ آپریشن میں فلسطینیوں کی کاررروائیوں میں 1300 صہیونی ہلاک اور 2900 سو سے زاید زخمی ہوچکے ہیں۔ زخمیوں میں سیکڑوںشدید زخمی ہیں اور بعض  زندگی موت کی کشمکشمیں بتائے جاتے ہیں۔

 

 

وزارت صحت نے ایکبیان میں کہا کہ زخمیوں کی تعداد کی تعداد 5339 تک پہنچ گئی۔ شہید اور زخمی ہونے والوں میں 60 فی صد خواتین اور بچے شامل ہیں۔

 

 

رپورٹ کے مطابقشہداء میں 8 صحافی شامل ہیں جب کہ 20 صحافی پیشہ وارانہ ذمہ داریوں کی انجام دہیکے دوران بمباری میں شدید زخمی ہوئے ہیں۔

 

اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں 10 امدادی کارکناور طبی عملے کے کارکن شامل ہیں جبکہ کئی ایمبولینسوں کو تباہ کردیا گیا۔

 

 

بیان میں بتایا گیاکہ خاندانوں کے خلاف اب تک کم از کم 28اجتماعی قتل عام ریکارڈ کیے گئے ہیں، جس میں تقریباً 200 فلسطینی شہید ہوئے ہیں۔

 

وزارت صحت خبردار کیا کہ اسرائیلیجارحیت کی شدت سے ہسپتالوں کی مشکلات میں اضافہ ہوا ہے۔ کیونکہ ہسپتال اسرائیلیمحاصرے کے نتیجے میں ہم ادویات، طبی استعمال کی اشیاء اور ایندھن کی بڑی کمی کاشکار ہیں۔ بزدل دشمن کی طرف سے غزہ کی پٹی میں معصوم اور بے گناہ شہریوں کو نشانہبنا کر اپنی بربریت کا ثبوت پیش کررہا ہے۔

 

وزارت صحت نے بتایاکہ بجلی کا مسلسل بحران صحت کے نظام کے لیے ایک چیلنج اور شدید زخمی سینکڑوں شہریوںاور بیماروں کی زندگیوں کو خطرات لاحق ہیں۔

 

 

تکنیکی اور انجینیرنگعملہ چوبیس گھنٹے کام کر رہا ہے تاکہ بجلی کے جنریٹرز کے آپریشن کو یقینی بنایا جاسکے جنہیں 12 گھنٹے بجلی کی بندش کی صورت میں روزانہ 40000 لیٹر ڈیزل کی ضرورتہوتی ہے۔

 

 

 

خیال رہے کہاسرائیلی فوج نے ہفتے کے روز اس وقت غزہ کی پٹی پر چڑھائی کردی تھی جب فلسطینیمزاحمت کاروں نے غزہ کی پٹی کے اطراف میں یہودی کالونیوں پر حملہ کردیا تھا۔

مختصر لنک:

کاپی