جمعه 15/نوامبر/2024

القسام کے160 کلومیٹر فاصلے تک مار کرنے والے میزائل کی نمائش

اسلامی تحریک مزاحمت ’’حماس‘‘ کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ کی جانب سے سنہ 2014ء کی موسم گرما کی جنگ میں اسرائیل کےخلاف استعمال کیے گئے راکٹ R 160 کی تصاویر جاری کی ہیں۔ یہ راکٹ 160 کلو میٹرفاصلے تک مار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ القسام بریگیڈ نے دفاعی اعتبار سے اہم ترین پیش رفت کو حماس کے سابق شہید رہ نما ڈاکٹر عبدالعزیز الرنتیسی کے نام سے منسوب کرتے ہوئے R 160 نام دیا ہے۔

یہ راکٹ سنہ2014ء کی جنگ میں پہلی بار اسرائیلی تنصیبات پرحملوں کے لیے استعمال کیا گیا جو اسرائیل کے دور دراز علاقوں حتیٰ کے ساحلی شہر حیفا تک مار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

القسام بریگیڈ کی جانب سے اس راکٹ کی نمائش ایک ایسے وقت میں کی گئی ہے جب حال ہی میں تنظیم نے اسرائیل کے چار فوجیوں کی تصاویر جاری کی ہیں جنہیں غزہ میں جنگی قیدی بنایا گیا ہے۔

القسام بریگیڈ نے دشمن کے ان چاروں فوجیوں کے بارے میں کوئی مزید تفصیلات جاری نہیں تاہم یہ واضح کیا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ ان کی رہائی کے حوالے سے کسی قسم کی ڈیل نہیں ہورہی ہے۔

القسام بریگیڈ کے ترجمان نے 17 اپریل کو فلسطین میں منائے جانے والے ’یوم اسیران‘ کے موقع پر جاری کردہ ایک بیان میں کہا تھا کہ اسرائیل اپنی فوجیوں کی بازیابی کے لیے غیرسنجیدہ ہے اور صرف وقت گذارنے کی پالیسی پرعمل پیرا ہے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ اسرائیلی جنگی قیدیوں کواسرائیلی جیلوں میں پابند سلاسل فلسطینی اسیران کی باعزت رہائی کے لیے استعمال کیا جائے گا۔

مختصر لنک:

Copied